بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

 عبدالصمد انقلابی کی جیل میں طبیعت خراب، سری نگر کے  ہسپتال داخل

ڈاکٹر ان کے سینے میں درد کی شکایت دور کرنے کے لیے انکا مکمل معائنہ کر رہے ہیں

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالصمد انقلابی کو جیل میں طبیعت خراب ہونے پر سرینگر کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔عبدالصمد انقلابی کو جیل میں نظربندی کے دوران سینے میں شدید درد کی شکایت ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طورپر سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

عبدالصمد انقلابی کی جیل میں حالت بگڑنے اور انکی ہسپتال منتقلی کی وجہ سے انکے اہلخانہ کو انکی سلامتی کے بارے میں سخت تشویش لاحق ہو گئی ہے ۔ہسپتال کے ڈاکٹر ان کے سینے میں درد کی شکایت دور کرنے انکا مکمل معائنہ کر رہے ہیں

مزید پڑھیے  بھمبر ڈپٹی کمشنر کا پائلٹ ہائی سکینڈر سکول کا دورہ، آسامی کی بھرتی کیلئے امتحانی مرکز کا جائزہ
Back to top button