بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاکستان میں مونکی پوکس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا، وزارت صحت

وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک مونکی پوکس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور تمام قومی اور صوبائی محکمہ صحت کے حکام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مانکی پوکس کے کسی بھی مشتبہ کیس کے لیے ہائی الرٹ رہیں۔

تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئسولیشن اور علاج کے لیے تیاری کو یقینی بنائیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے گا خاص طور پر افریقی ممالک سے آنے والے مسافروں کی.

مزید پڑھیے  پاکستان، مزید 6808 نئے کورونا مریض سامنے آگئے
Back to top button