بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

انفینکس نے ’زیرو 30 فائیو جی‘ فون متعارف کرادیا

اسمارٹ موبائل بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے بہترین کیمروں کا حامل مڈ رینج فون ’زیرو 30 فائیو جی‘ متعارف کرادیا۔’انفینکس: زیرو 30 فائیو جی‘ کو کیمروں کے حوالے سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے کیوں کہ اس میں سیلفی کیمرا بھی 50 میگا پکسل کا دیا ہے۔اسی طرح فون کے بیک پر بھی تین کیمرے دیے گئے ہیں اور کیمروں کے میگا پکسل بڑھانے سمیت ان کے سینسرز کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔چینی موبائل کمپنی نے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے فون میں سام سنگ کی ٹیکنالوجی کے کیمرے استعمال کیے ہیں۔

’انفینکس: زیرو 30 فائیو جی‘ کے بیک پر 108 میگا پکسل کا مین کیمرا دیا گیا ہے جب کہ دوسرا 13 جب کہ تیسرا 2 میگا پکسل کا کیمرا ہے۔اسی طرح فون کے فرنٹ پر دیے گئے 50 میگا پکسل کیمرے کے سینسرز کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔فون کی اسکرین 87۔6 انچ رکھی گئی ہے جب کہ پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ اس میں 68 واٹ کا چارجر دیا گیا ہے۔فون میں اینڈرائیڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم جب کہ اوکٹاکور کا سی پی یو دیا گیا ہے۔

’انفینکس: زیرو 30 فائیو جی‘ کو 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچر بھی دیے گئے ہیں اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں سیکیورٹی فیچرز کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔کمپنی نے فون میں بہترین ٹیکنالوجی کے حامل کیمرے استعمال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔فون کو ابتدائی طور پر یورپی ملک اٹلی میں متعارف کرایا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔کمپنی نے فون کے 8 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 7 ہزار روپے رکھی ہے جب کہ 12 جی بی ماڈیول کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ اس کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے سے کم ہوگی۔

مزید پڑھیے  پاکستان اپنا پہلا سیٹلائٹ مشن 3 مئی کو چاند پر بھیجے گا
Back to top button