بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ ملک کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا،مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کا کچھ پتہ نہیں، آج گئی کہ کل گئی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ آج فیصل آباد میں فیصلہ کن جلسہ ہو گا۔

وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیرِ اعظم عمران خان پر برس پڑیں، کہا کہ ہر کسی کے پاس اے ٹی ایم اور کچن چلانے والے دوست نہیں ہوتے، ہر کوئی وزیرِ اعظم کی طرح بنی گالہ میں نہیں رہتا اور سب کے پاس سرکاری گاڑیاں نہیں ہوتیں۔

مریم نواز نے کہا کہ 22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ ملک کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا۔

نائب صدر نون لیگ نے کہا کہ حکومت بے حس اور نالائق ہے، نون لیگ اور پی ڈی ایم شاید ابھی لانگ مارچ کی تیاری نہیں کر رہیں لیکن حکومت نے اپنے خلاف لانگ مارچ کی تیاری کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے، لوگ بجلی کے بل کہاں سے ادا کریں؟ حکومت نے جتنی تکلیف عوام کو دی ہے اس کا ازالہ نہیں ہو سکتا۔

نون لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ ہر پارٹی میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں، ہر قسم کی رائے اور سوچ ہوتی ہے، پارٹی میں جو لوگ ڈر رہے تھے، اب ان کا ڈر بھی ختم ہو گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بے حس حکومت سے تو ڈرامہ بھی نہیں ہو رہا، اس حکومت کا 9 سال کا پلان ناکام ہو چکا ہے، یہ 2023ء کے بعد کا بھی پلان بنا کر بیٹھے تھے۔

Back to top button