بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

قومی کھیل بحران کا شکار ہوگیا، پاکستانی ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری آصف باجوہ اور خزانچی محمد اخلاق کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن حکام کے خلاف انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے خالد سجاد کھوکھر، آصف باجوہ اور محمد اخلاق کی موجودگی کو غیرآئینی قرار دے دیا۔

سپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہاکی فیڈریشن حکام کی 4 سالہ آئینی مدت 14 مئی کو ختم ہو گئی تھی، 2019 میں شہباز سینئر کے مستعفی ہونے پر آصف باجوہ کو بطور سیکرٹری پی ایچ ایف نامزد کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایچ ایف حکام کی آئینی مدت 2 ماہ پہلے پوری ہو گئی تھی اور انتخابات نہیں کرا سکے، مقررہ مدت میں الیکشن نہ کرانا نیشنل سپورٹس پالیسی 2005 کی خلاف ورزی ہے، دو ماہ گزر جانے کے باوجود انتخابات نہ کرانے پر ہاکی فیڈریشن حکام ڈی نوٹیفائی کر دیئے گئے ہیں۔ 

خیال رہے کہ قومی ٹیم ہاکی ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ میں شکست کھانے کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی ہے۔

Back to top button