بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ رانا عبدالوحید اشرف فائیو سائیڈ ایشیا کپ میں بطور کپتان پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ محمد عبداللہ نائب کپتان ہونگے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 29 اگست تا2 ستمبر تک عمان کے شہر صلالہ میں شرکت کرنے والی پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ 1994 ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ اولمپین وسیم فیروز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں لیفٹینٹ کرنل (ر) محمد یامین خان ادا کرینگے۔

 

 

پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم میں گول کیپرز: عبداللہ اشتیاق خان، علی رضا، ڈیفینڈر: محمد عبداللہ، مڈ فیلڈز: احتشام اسلم، محمد مرتضی یعقوب، سٹرائکرز: ارشد لیاقت، ذکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف، عبدالرحمن اور عبدالوہاب شامل ہیں۔سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے مطابق پاکستان ہاکی اسکواڈ 28 اگست کو فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لئے اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 131 سے سوا دس بجے دن روانہ ہونگے فائیو سائیڈ ایشیا کپ میں 11 ٹیمیں شرکت کرینگی جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ چائینہ، قازقستان، مالئشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمں شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  پاکستان کرکٹ ٹیم نے عالمی کپ کی تاریخ پلٹ دی، سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 345 رنزکا ہدف حاصل کرلیا
Back to top button