بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ بھی شکست دیدی

پاکستان ویمنز نے زمبابوے ویمنز کو شکست دیکر تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، پاکستان ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے ویمنز ٹیم کو 67 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 170 رنز بنائے۔ ایمان نے 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ منیبہ 36 اور نتالیہ 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

زمبابوے کی جانب سے لنڈوکولے نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پریشس اور ماونگا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ویمنز ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز ہی بنا سکی۔ سبانڈا 18 اور کدزائی 14 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو اور نتالیہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عالیہ ریاض اور عائشہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button