بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وقت پر ایل این جی کارگوز خریدے ہوتے تو گیس بحران نہ آتا،شوکت ترین

مشیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت نے اگر وقت پر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کارگوز خرید لیے ہوتے تو گیس کے بحران کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انٹرویو میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے ملک میں گیس مہنگی ہے۔

ملک میں گیس کے شدید بحران کے حوالے سے سوال پر شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ دنوں میں ہمیں جو کارگوز لے لینے چاہیے تھے وہ ہم نے نہیں لیے، لیکن اگر کارگوز وقت پر خرید لیے جاتے تو بھی صرف 2 سے 3 ماہ کا ہی فائدہ ہوتا، ابھی حالات یہ ہیں کہ پیٹرول اور گیس کی درآمدات 7 سے 8 ڈالرز بڑھ گئی ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ دسمبر اور جنوری کے درمیان قیمتیں کم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ لکی مروت اور دوسرے مقامات پر گیس کی دریافت ہوئی ہے، مقامی کمپنیاں کچھ نہیں کر رہی ہیں کیونکہ ان کے پاس کیش نہیں ہے، ان کے اوپر گردشی قرضہ اتنا ہے کہ وہ ڈویڈنٹ نہیں دے سکتیں، تو جیسے ہی وہ ڈیویڈنٹ دیں گے اس کی قیمت بڑھ جائے گی‘۔

Back to top button