بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کا بھلا اسی میں ہے نیب کو ختم کردیا جائے، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ( ن )کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کا بھلا اسی میں ہے کہ نیب کو ختم کردیا جائے، جناح ہاس پر حملہ ہوا تو کوئی سو موٹو نوٹس نہیں لیا گیا،آج عوام کا انصاف کے نظام سے یقین اٹھ گیا ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کراچی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں نواز شریف کا کیس چلایا گیا تھا، ایک سینیئر سیاست دان کو عمر بھر کے لیے نا اہل کیا گیا ہے، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کے لیے الگ قانون ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف جو کیس ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں، میں نے 100 تفتیشیں بھگتی ہیں، ریمانڈ اور جیل کاٹی ہے، ہم روئے دھوئے نہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج عوام کا انصاف کے نظام سے یقین اٹھ گیا ہے، بدنصیی ہے کہ آج ہمارا ملک اس حالت کو پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جناح ہاس پر حملہ ہوا تو کوئی سو موٹو نوٹس نہیں لیا گیا۔

Back to top button