بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کوئی انتشار نہیں ، ملک میں صرف الیکشن چاہتے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ یہاں میڈیا موجود ہے، پیغام دینا چاہتاہوں، میں تو گرفتارتھا، پرتشدد مظاہروں کا ذمےدار کیسے ہوگیا؟

عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی انتشار کی بات نہیں کی، ملک میں صرف الیکشن چاہتےہیں، سب کو کہتاہوں سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ میرا موبائل فون لے لیا گیا، مجھے پتہ ہی نہیں ملک میں کیا ہوا، ملک میں کوئی نقصان چاہتے ہیں نہ انتشار، ہم صرف الیکشن چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کارکنوں کو  پرامن رہنے کی ہدایت کی اور عدالت کو بتایا کہ مجھے کبھی پولیس لائن اور کبھی کہیں لے کر پھرتے رہے، مجھے سمجھ نہیں آیا ہوا کیا ہے، میں نے نیب نوٹس کا جواب دیا تھا، ملک میں آزادانہ الیکشن چاہتا ہوں۔

Back to top button