بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

گنی میں آئین معطل، فوج نے صدر کو گرفتار کرلیا

مغربی افریقی ملک گنی میں فوجی بغاوت کی متضاد اطلاعات کے بعد فوج نے صدر ایلفا کونڈے کو حراست میں لینے اور آئین معطل کرنےکا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں فوج کا کہنا تھا کہ صدر ایلفا کونڈے کو حراست میں لے لیا گیا ہے، حکومت ختم کرکے ملکی آئین معطل کردیا گیا ہے اور ملک کے زمینی اور فضائی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب گنی کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہےکہ صدر کے گارڈز نے صدارتی محل پر اسپیشل فورسز کا حملہ ناکام بنا دیا ہے اور سکیورٹی فورسز امن و امان بحال کروا رہی ہیں۔

Back to top button