بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملزم یا مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر فون ڈیٹا نکلوانا آئین کی خلاف ورزی ہے، عدالت

لاہور ہائی کورٹ نے دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے الزام میں ملزم کی سزا کے خلاف اپیل کے فیصلے میں قرار دیا ہےکہ ملزم یا مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر فون ڈیٹا نکلوانا آئین کے آرٹیکل 13 کے خلاف ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے الزام میں ملزم کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی اور  جسٹس امجد رفیق نے درخواست کی سماعت کی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم یا مجسٹریٹ کی اجازت کے  بغیر فون ڈیٹا نکلوانا  آرٹیکل 13 کے خلاف ہے، ذاتی فون کا ڈیٹا لینا اچھی روایت نہیں، یہ پرائیویسی کے حقوق کے خلاف ہے، ملزم  راضی نہ ہو تو مجسٹریٹ سے فون ریکارڈ  لینےکے لیے اجازت طلب کرنی چاہیے۔عدالت نے شک کا فائدہ دے کر ملزم  رحمت اللہ کو بری کرنے کا فیصلہ سنادیا۔ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مجموعی طور پر 10 سال قیدکی سزا سنائی تھی۔

مزید پڑھیے  نواز شریف توشہ خانہ کی گاڑیوں سے متعلق ریفرنس سے بری
Back to top button