بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے، امریکا

امریکا نے پاکستان میں اسمبلی کی تحلیل اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ نے پاکستان میں انتخابات اور اسمبلی کی تحلیل کے سوا ل پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ آئین اور قوانین کے مطابق عمل کریں۔ترجمان امریکی محکمہ خا رج کے  مطابق پاکستان کے ساتھ بہت سے معاملات پر کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیجے جانے کا امکان ہے۔

ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی کی خبر کے مطابق وزیراعظم کی ایڈوائس موصول ہونے کے ایک دن بعد صدر مملکت قومی اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے لیے فی الحال کسی کو شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا، ایک دو روز میں فیصلہ ہوجائے گا، جو نام سامنے آئے گا اس پر اپوزیشن لیڈر سے بات کروں گا۔

مزید پڑھیے  آپ کی شرائط ماننے کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم کا آئی ایم ایف کو واضح پیغام
Back to top button