بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

طالبان کے قبضے میں جانے والے صوبائی دارالحکومتوں کی تعداد 15 ہوگئی

دوسری جانب حملے روکنے کے لیے افغان حکومت نے طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیشکش کردی ہے۔

طالبان کی افغانستان میں پیش قدمی مسلسل جاری ہے اور انہوں نے صوبے بادغیس کے دارالحکومت قلعہ نو پر بھی قبضہ کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبے غور کے دارالحکومت فیروز کوہ پر بھی قبضہ کیا ہے جبکہ قندھار، ہرات اور لشکرگاہ بھی طالبان کےقبضےمیں جا چکے ہیں۔

عرب میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ طالبان کے قبضے میں جانے والے صوبائی دارالحکومتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب حملے روکنے کے لیے افغان حکومت نے طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیشکش کردی ہے۔

Back to top button