
مارکو روبیو خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کے معترف
واشنگٹن ڈی سی میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم دو طرفہ ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور خطے سمیت عالمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی اور ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں اہم قرار دیا۔
دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اعلیٰ سطحی روابط اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر پاک امریکہ شراکت داری کو مزید آگے بڑھایا جائے گا تاکہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔















