بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

باجوڑ حملہ پر امن اور جمہوری معاشروں کی توہین ہے، امریکا

امریکا  نے باجوڑ حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے تمام پر امن اور جمہوری معاشروں کی توہین ہیں۔

انہوں نے دہشت گرد گروہوں کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ایک سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری مستحکم بنانے کے لیے پاکستان سے رابطے جاری رکھیں گے۔

اس کے علاوہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم نے طالبان پر واضح کیا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کے اڈے کے طور پر استعمال نہ ہو۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ دنوں میں دہشتگردی کا تازہ حملہ باجوڑ میں ہوا جہاں جے یو آئی (ف) کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 54 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے اس حوالے سے بتایا کہ جے یو آئی کا جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوا اور دھماکا 4 بجکر 10 منٹ پر ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ موقع سے بال بیرنگ وغیرہ ملے ہیں، دھماکا خود کش تھا اور حملہ آور گروپ کی شناخت ہوئی ہے، دھماکے میں کوئی خاص ٹارگٹ تھا۔

مزید پڑھیے  ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
Back to top button