بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

جو بھی پاکستان کے لئے اچھا کھیل سکتا ہے اس کی سلیکشن پر غور کرنا چاہئے،انضمام الحق

مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑیوں کی کمی ہے جو مڈل آرڈر میں اچھا کھیل سکیں

پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر انضمام الحق نے یوٹیوب کی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ ٹیم کی ضرورت ہو تو سینئر کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کرنے پر غور کرنا چاہیئے۔ 51 سالہ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا حالیہ انتخاب ٹھیک نہیں تھا، ہمیں اس سلسلے میں بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے، مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑیوں کی کمی ہے جو مڈل آرڈر میں اچھا کھیل سکیں، انہیں نظر انداز کرنے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی ہے، ان کی سلیکشن پر ضرور غور کیا جانا چاہئے۔

اگر وہ سینئر کھلاڑی ہیں تو بھی اگر ٹیم کو ان کی ضرورت ہو تو انہیں واپس لانا چاہیئے۔ سابق کپتان نے دعوی کیا کہ مستقبل کے لئے بہت ساری بہتریوں کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب آپ ٹیم کا انتخاب کررہے ہیں تو آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ آپ انڈر 19 ٹیم کا انتخاب نہیں کررہے ہیں اور نہ ہی یہ 30 سال کی عمر کے کھلاڑیوں کی ٹیم ہے، جو بھی پاکستان کے لئے اچھا کھیل سکتا ہے اس کی سلیکشن پر غور کرنا چاہئے۔ پاکستان کو فتح کے لئے مبارکباد لیکن اس جیت نے بہت سارے سوالات کو جنم دیا ہے، ہمیں بہتری کی ضرورت ہے۔

Back to top button