بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انضمام الحق کا چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ منظور

پاکستان کرکٹ بورڈ نےسابق کپتان انضمام الحق کا چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا۔انضمام الحق نے قومی مینز سلیکشن کمیٹی اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ 30 اکتوبر کودیا تھا۔

سابق کپتان انضمام الحق کو 7 اگست 2023 کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا اور گزشتہ ماہ کے شروع میں انہیں جونیئر مینز سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے  ون ڈے کرکٹ کی عالمی درجہ بندی، بابر اعظم بدستور نمبر ون
Back to top button