
قومی
پاکستان اور قطر کا سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور قطر نے پولیس تربیت، سائبر سیکیورٹی، انسدادِ منشیات اور داخلی سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
اس حوالے سے اتفاقِ رائے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور قطر کے وزیر داخلہ و کمانڈر انٹرنل سیکیورٹی فورس شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں دونوں ممالک نے سیکیورٹی کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر قطر کی نیشنل سائبر سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دونوں ممالک نے داخلی سلامتی اور سائبر جرائم سے نمٹنے کے لیے باہمی روابط اور تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔















