بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر مملکت آصف علی زرداری کی 12 بلوں کی منظوری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شعبوں سے متعلق 12 بلوں پر دستخط کرکے ان کی منظوری دے دی ہے۔

منظور کیے گئے بلوں میں آرکائیول مواد کے تحفظ اور برآمدات پر کنٹرول، پاکستان اسٹڈی سینٹرز، ایریا اسٹڈی سینٹرز اور سینٹرز آف ایکسیلنس سے متعلق ترامیم شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وفاقی تعلیمی بورڈ، ہائر ایجوکیشن کمیشن، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی اور این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے ترمیمی بلوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

صدر مملکت نے نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹورسٹ گائیڈز سے متعلق ترمیمی بلوں پر بھی دستخط کر دیے۔

ان منظوریوں کے ذریعے تعلیم، تحقیق، ثقافت، سیاحت اور دیگر ادارہ جاتی شعبوں سے متعلق قانون سازی میں ترامیم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button