بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

حکومت نے آئندہ تین روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 330 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے سابقہ سطح 360 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ تین روز کے لیے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button