
علاقائی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب کامران افضل کی پی ایم اے کے نمائندگان کے وفد سے ملاقات
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب کامران افضل کی پی ایم اے کے نمائندگان کے وفد سے ان کے آفس میں ملاقات۔
ملاقات میں پی ایم اے کے نمائندگان کے وفد کی جانب سے حال ہی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک نجی ہسپتال کے خلاف کی جانے والی قانونی کاروائی کے بارے تبادلہ ءخیال کیا گیا۔جس پراے ڈی سی (آر) کامران افضل نے اس وفد کو ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر کے خلاف کی جانے والی کاروائی اور سوشل میڈیا پر کئے جانے والے گمراہ کن پراپگنڈہ کے متعلق اصل حقائق سے آگاہ کیا۔تمام حقائق جاننے کے بعد پی ایم اے کے نمائندگان نے اطمینان کا اظہار کیااوراپنے آمدہ اجلاس میں تمام ممبران کو ان حقائق سے آگاہ کرنے کا اعادہ کیا۔اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی اور ایم ایس ڈی ایچ کیوڈاکٹر آصف محمو احمد دقاضی بھی موجودتھے۔