بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی براۓ انسداد ڈینگی خوشاب کا اجلاس

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی براۓ انسداد ڈینگی خوشاب کا اجلاس ڈی سی آفس کنٹرول روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کامران افضل نےکی۔

اس موقع پر محکمہ ہیلتھ، اریگیشن، سوشل ویلفئر، میونسپل کمیٹی، لوکل گورنمنٹ، پاپولیشن، ایجوکیشن ودیگر تمام محکموں کے سربراھان نے شرکت کی۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر راو گلزار یوسف نےصدر اجلاس کوڈینگی سروے لنس اور ٹیموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے اپنا کام ایس او پی کے مطابق سر انجام دیں اور ڈینگی کولڈ سیزن میں ایس او پیز کے مطابق سروے لنس جاری رکھیں تاکہ آنے والے سیزن میں عوام کو ڈینگی سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام انچارچز اپنے یوزرز کی ٹریننگ کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنا کام بہتر طریقہ سے کرسکیں۔

اشتہار
Back to top button