بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

 کشمیر پر بھارت کا غیرقانونی قبضہ، دنیابھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا

احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور سیمینارز کا انعقاد، یواین سیکریٹری جنرل کے نام کشمیریوں کی یاداشتیں، مسئلہ کشمیر حل کرنے کا مطالبہ

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے  جمعہ کویوم سیاہ منا یا جسکا مقصد دنیا کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ بھارت نے ان کے مادر وطن پر غیر قانونی طورپر اور ان کی خواہشات کے برعکس قبضہ کر رکھا ہے۔

اس موقع پر آزاد جموں وکشمیر پاکستان سمیت دنیابھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ ریلیاں نکالی گئیں ، اقوام متحدہ کے مبصرین دفاتر میں یاداشتیں پیش کی گئیں جن میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنے کے لئے کشمیر بارے اپنی قراردادوں پر فوری عملی جامہ پہنائیں ،کے پی آپی کے مطابق یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی تھی۔

27 اکتوبر 1947 کو جموں وکشمیر پر بھارتی فوج کی جارحیت اور نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019 کومقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی مذمت کے لیے  جمعہ کو آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینار منعقد کیے گئے ، مقبوضہ کشمیر میں سیاہ پرچم لہرائے گئے جبکہ مختلف تنظیموں نے پوسٹرز نصب چسپاں کئے تھے جن میں کشمیریوں سے یوم سیاہ منانے کی اپیل کی گئی تھی۔

جموں وکشمیر اسلامک فرنٹ کی جانب سے بھی کئی مقامات پر پوسٹر چسپاں کئے گئے تھے جن میں اس تنظیم نے بھارتی قابض فوج کے اپنی عسکری کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اس موقع پر آزاد کشمیر کے تمام صدر اور تحصیل مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں جن میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ، اس کے علاوہ پاکستان میں بھی ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں حریت کانفرنس کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی مظاہروں میں شامل لوگوں نے بھارت کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔

مزید پڑھیے  مسرت عالم بھٹ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مقرر

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سب سے بڑی ریلی وزارت خارجہ سے شروع ہوئی جو شاہر اہ دستور سے ہوتی ہوئی ڈی چوک میں اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی میں مختلف سکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی کی قیادت وفاقی زیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی اورحریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر پاکستان کے قائدین نے کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی میں شامل لوگوں نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچموں کے علاوہ سیاہ جھنڈے اٹھائے ہوئے اس موقع پر بھارت کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے لئے نعرہ بازی بھی گئی۔

اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے فوجی مبصر دفتر کے سامنے بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء غلام محمد صفی نے کی جبکہ اس کے مہمان خصوصی آزاد جموں کشمیر کے وزیر احمد رضا قادری تھے۔ اس موقع پر مقررین نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غیرقانونی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ کشمیر پر بھارت کا ظالمانہ اور غیر قانونی قبضہ ختم کرانے کے لئے اپنا فوری کردار اداکرے اور کشمیر بارے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔ اس موقع پر حریت قائدین اور وزیر آزاد کشمیر احمد رضاقادری کی قیادت میں یواین مبصرین کے دفتر میں ایک یاداشت بھی پیش کی گئی جس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر زوردیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام اور کشمیر پر بھارت کا غیرقانونی قبضہ ختم کرانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیے  مقبوضہ کشمیر میں ایک اور سیاہ دن،3کشمیری شہید

دنیا بھی میں مقیم کشمیریوں نے بھی جمعہ کو بھارت کے کشمیر پر غیرقانونی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اورریلیاں نکالیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے 27 اکتوبر 1947 کوتقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر حملہ کرکے کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس اس پر غیر قانونی طورپرقبضہ کرلیاتھااور اس دن سے ہر سال کشمیری ستائیس اکتوبر کویوم سیاہ مناتے ہیں۔

Back to top button