بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نیوزی لینڈ کو 5ویں ٹی ٹوئنٹی میں شکست، پاکستان نے سیریز 2-2 سے برابر کردی

پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔ پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 169 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی 34ویں نصف سنچری مکمل کی اور 44 گیندوں پر 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ انکی اننگز میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

فخر زمان نے 43 اور عثمان خان نے 31 رنز بنائے جبکہ اختتامی لمحات میں شاداب خان نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے زیک فولکس، ولیم او رورکے، بین سیئرس، جمی نیشم اور اور اش سودھی نے ایک ایک وکٹ لی۔

قومی ٹیم میں شاہین آفریدی کی واپسی ہوئی، پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونکی، جمی نیشم، ولیم او رورکے، بین سیئرس، ٹم سائفرٹ اور اش سودھی شامل ہیں۔

مہمان ٹیم کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کےلیے یہ میچ لازمی جیتنا ہے۔سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا۔ دوسرے میچ میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی جبکہ تیسرے اور چوتھی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم فاتح رہی۔

مزید پڑھیے  آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار باضابطہ طور پر ریٹائر ہو گئے
Back to top button