بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کیساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رہے گا، امریکہ

علاقائی سلامتی سے متعلق خطرات سے نمٹنا دونوں ممالک کی ترجیح ہے، ویدانت پٹیل کی پریس بریفنگ

امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کیخلاف تعاون جاری ہے گا، علاقائی سلامتی سے متعلق خطرات سے نمٹنا دونوں ممالک کی ترجیح ہے، پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ سکیورٹی مفادات ہیں، دہشت گردی خطے کو غیر مستحکم کرتی ہے اس سے نمٹنا ضروری ہے، علاقائی سلامتی سے متعلق خطرات سے نمٹنا دونوں ممالک کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، امریکہ اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رہے گا، پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ رفاہ آپریشن کیلئے اسرائیل کا قابل بھروسہ منصوبہ نہیں دیکھا، عالمی تحفظات کے باوجود اسرائیل نے رفاہ پر حملے پر زور دیا۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ سکھ رہنما کے قتل کے حوالے سے بھارتی تحقیقاتی کمیٹی کام کر رہی ہے، امریکہ بھی معاملے کو دیکھ رہا ہے، خدشات سے بھارتی حکومت کو براہ راست آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیے  جنرل (ر) باجوہ سے متعلق بیان خود ساختہ اور من گھڑت ہے، صدر علوی
Back to top button