بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پی آئی اے کا آپریشن مزید محدود، 58 پروازیں منسوخ

کراچی اسلام آباد کی 7 پروازیں، کراچی لاہور کی 4پروازیں منسوخ ہوئیں، لاہور سے جدہ پی کے 759، بحرین پی کے 189 بھی منسوخ کردی گئیں

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن( پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن انتہائی محدود کردیا گیا۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق جمعہ کے روز مقامی اور بین الاقوامی 58 پرواز منسوخ کر دی گئیں جن میں کراچی آنے جانے کی 22 پروازیں بھی شامل ہیں۔

11 دن میں پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی تعداد 538 ہوگئی۔

کراچی اسلام آباد کی تمام 7 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 308 اور پی کے 309، پی کے 368، پی کے 369، پی کے 319 جبکہ کراچی لاہور 4 پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305 منسوخ ہیں۔

کراچی بہاولپور پی کے 588، پی کے 589، کراچی رحیم یار خان پی کے 582، پی کے 583، کراچی کوئٹہ پی کے 310، پی کے 311، کراچی سکھر پی کے 536، پی کے 537، کراچی دبئی پی کے 213، کراچی ملتان پی کے 330، دمام کراچی پی کے 242 منسوخ ہیں۔

اسی طرح لاہور سے جدہ پی کے 759، بحرین پی کے 189، پی کے 190، دبئی پی کے 203، صلالہ پی کے 129 پی کے 130، دمام پی کے 247، پی کے 248 منسوخ کر دی گئیں۔ سیالکوٹ دبئی پی کے 179، مسقط پی کے 281، پی کے 282، سیالکوٹ کیلئے جدہ سے پی کے 746 اور کویت سٹی سے پی کے 240 منسوخ کی گئی۔

اسلام آباد سے شارجہ پی کے 181، گلگت پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606، کوئٹہ پی کے 325 اور بی کے 326، سکردو پی کے 451 اور پی کے 452، سکھر پی کے 631 اور پی کے 632، دبئی پی کے 211 اور پی کے 212، ابوظہبی پی کے 261 اور پی کے 262، شارجہ سے پی کے 182 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  سیالکوٹ سے دبئی کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز

پشاور شارجہ پی کے 257، پی کے 258، ابوظہبی پی کے 217، پی کے 218، پشاور کیلئے دبئی سے پی کے 284 جدہ سے پی کے 736 اور دبئی سے ملتان پی کے 222 بھی منسوخ کی گئی۔

Back to top button