بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ، براہ راست کوالیفائی کرنے والی تمام ٹیموں کے کپتان نئے ہونگے

رواں سال بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس مرتبہ براہ راست کوالیفائی کرنے والی تمام ٹیموں کے ہی کپتان نئے ہیں، ان میں سے کوئی ایسی ٹیم نہیں ہے جس کا کپتان گزشتہ ایڈیشن کا ہو، صرف نیوزی لینڈ کی ٹیم ایسی تھی جس کی قیادت کین ولیمسن کر رہے تھے جن کی قیادت میں کیوی ٹیم گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچی تھی، ولیمسن آئی پی ایل کے جاری ایڈیشن میں گھٹنہ زخمی ہونے کے بعد ان فٹ ہو گئے ہیں اور ان کی عالمی کپ میں شرکت ممکن نہیں جس کے بعد اب ٹام لیتھ ہی ٹیم کی قیادت کرینگے، افغانستان کرکٹ ٹیم کے گلبدین نائب اب بھی ٹیم میں شامل ہیں لیکن افغانستان کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کچھ عرصے سے کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا کی قیادت اب پیٹ کمنز کر رہے ہیں، ایرون فنچ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کی جگہ تمیم اقبال کر رہے ہیں۔ ایون مورگن نے اپنے وائٹ بال کپتان کی حیثیت سے ساڑھے سات سال بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، جس میں 2019 ورلڈ کپ ٹرافی بھی شامل تھی – جوس بٹلر اب انگلش ٹیم کے کپتان ہیں۔ روہت شرما ہندوستان کے آل فارمیٹ کے کپتان ہیں، جنہوں نے 2021 کے آخر میں ویرات کوہلی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ون ڈے میں ذمہ داری سنبھالی تھی۔ سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم مئی 2020 سے ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے کپتان ہیں۔

Back to top button