بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے

سبی کے قریب مچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کو روکنے کیلئے مختلف راستوں کو بند کیا اور 3 دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانے کی طرف بڑھتے ہوئے روکا۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ روکے جانے پر دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دہشت گرودں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد شہریوں کو نشانہ بنانے، کوئلہ کان کے مالکان کو بھتے کیلئے ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیے  امریکا کی ریاست مسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
Back to top button