بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغانستان: مزار شریف میں دھماکا، ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ، 5 صحافی زخمی

یہ دھماکا مزار شریف کے ایک ثقافتی مرکز میں افغانستان کے میڈیا کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران ہوا

افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی گارڈ جا ں بحق اور صحافیوں کے ایک گروپ سمیت کئی بچے زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکا مزار شریف کے ایک ثقافتی مرکز میں افغانستان کے میڈیا کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران ہوا، پولیس نے بتایا کہ دھماے میں ایک سیکورٹی گارڈ جاں بحق اور 5 صحافی زخمی ہوگئے۔ترجمان بلخ پولیس محمد آصف وزیری نے بتایا کہ دھماکے میں کچھ صحافی شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

دھماے میں زخمی ہونے والے صحافی عارف نے کہا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب طالبان کے ایک عہدیدار کی تقریر کے چند منٹ بعد بچوں کا ایک گروپ ترانہ پڑھ رہا تھا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل افغانستان کے صوبہ بلخ کے طالبان گورنر محمد داد مزمل اپنے دفتر میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے، جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی تھی۔

Back to top button