بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلتھ چیمپئن پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

بچوں کی سکریننگ اورغذائیت سے بھرپورخوراک کھانے کی ٹریننگ دی جار رہی ہے

بچوں کی بہتر نشوونما اور غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کی ٹریننگ کے لیے سکولوں میں جاری پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلتھ چیمپئن پروگرام کے دوسرے مرحلے کا دورہ کیا۔ ہیلتھ چیمپئن پروگرام میں بچوں کی سکریننگ اورغذائیت سے بھرپورخوراک کھانے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے سکولوں میں جاری ہیلتھ چیمپئن پروگرام کے دوسرے مرحلے کا دورہ کیا۔

مدثر ریاض ملک نے گورنمنٹ پائلٹ سکول وحدت کالونی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول والٹن میں جاری پروگرام کا جائزہ لیا اور بچوں سے بات بھی کی۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ اب تک 8000 بچوں کی سکریننگ اورغذائیت سے بھرپورخوراک کھانے کی ٹریننگ دی جا چکی ہے۔

ہیلتھ چیمپئن پروگرام کا مقصد بچوں کو بچپن سے ہی غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کی ٹریننگ دینا ہے۔

مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے21دن پہلے ماہر غذائیات کی ٹیمیں سکولوں میں جا کر بچوں کو صحت مند اور غذائیت سے بھرپورخوراک کے حوالے سے بچوں کو ترغیب دی گئی تھی۔ دوسرے مرحلے میں 21 دن کے مشن کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کی صحت کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں ماہر غذائیات کی ٹیمیں سکولوں میں بچوں کی نیوٹریشن اسیسمنٹ اورغذائی ٹریننگ کر رہی ہیں۔ بچوں کے ہائیٹ، ویٹ، بی ایم آئی،لین اور سکیلیٹل مسل میس جیسے ٹیسٹ مفت کیے جا رہے ہیں۔ 21دن کا چیلنج مکمل اور جیتنے والے بچوں کو گفٹ پرائز بھی دیے جا رہے ہیں۔ بچوں کی اچھی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے انہیں روزانہ کی بنیاد پر غذائیت سے بھرپور خوراک کے استعمال کے حوالے سے ترغیب دی جا رہی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ عوام الناس اور خاص طور پر بچوں کی بھرپور نشونما کیلئے محفوظ اور صحت بخش خوراک انتہائی ضروری ہے۔

Back to top button