بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشی ایٹو کا باضابطہ آغاز

پاکستان نے نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشی ایٹو کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد ملک کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کے علاقائی مرکز کے طور پر متعارف کرانا ہے۔اس اقدام کا اعلان حال ہی میں منعقدہ پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجنز (PAPS) کی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت غیر ملکی مریضوں کو پاکستان میں معیاری اور کم لاگت طبی علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے نہ صرف صحت کے شعبے کو فروغ ملے گا بلکہ ملک کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔یہ اقدام پاکستان کو میڈیکل ٹورازم کے شعبے میں ایک نمایاں مقام دلانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button