بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

راولپنڈی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 2100کلومردہ مرغیاں برآمد، ملزم گرفتار

 ملزم نے مردہ مرغیاں مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو فروخت کرنا تھیں، مردہ مرغیاں موذی امراض کا شکار پائی گئیں، حکام

راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں مرغی منڈی باغ سرداراں سے 2100 کلو مردہ مرغیاں برآمد کرتے ہوئے سپلائر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق مرغیوں کو قریبی گودام میں پہنچایا جا رہا تھا۔ مردہ مرغیاں موذی امراض کا شکار پائی گئیں۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سپلائر کو 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ملزم نے مردہ مرغیاں مختلف ہوٹلوں  اور ریسٹورنٹس کو فروخت کرنا تھیں۔

حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ شہری پہلے سے ذبح شدہ مرغی کا گوشت خریدنے کے بجائے تازہ گوشت کو ترجیح دیں۔

مزید پڑھیے  پاکستان میں کورونا سے مزید 72 افراد جاں بحق
Back to top button