بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق مستعفی

افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے اپنے عہدے سے استفعیٰ دے دیا۔سابق سفارت کار محمد صادق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی کے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں سفارت کار محمد صادق نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’تین برس سے افغانستان کے لیے پاکستان کا نمائندہ برائے خصوصی کے فرائض سرانجام دینے کے بعد میں نے حکومتِ پاکستان سے درخواست کی ہے کہ اب میرے لیے وقت آگیا ہے کہ میں اپنے ذاتی امور بشمول خاندان، کتابوں، ماحولیات اور زراعت پر توجہ دوں‘۔

محمد صادق نے لکھا کہ وہ وزیر اعظم اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کے خصوصی نمائندے کے طور پر ان کی مکمل حمایت کے لیے شکر گزار ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنے تمام ساتھیوں کی کاوشوں اور سخت محنت کو سراہتا ہوں جنہوں نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے امور پر طویل گھنٹوں تک کام کیا۔‘

Back to top button