بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن آج 20 نومبر کو منایا جا رہا ہے جس کا مقصد بچوں کی تعلیم، صحت، تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔بچے کسی بھی گھر کے آنگن کی چھاں اور سکون ہوتے ہیں، یہ گھر میں ایک پل کیلئے بھی نہ ہوں تو گھر سونا سونا لگتا ہے،جی ہاں من کے سچے، باپ ماں کے دلوں کی دھڑکن اور آنکھوں کے تاروں کیلئے جہاں کئی دن مخصوص ہیں وہی ایک دن بچوں کا عالمی دن بھی ہے۔

پاکستان میں یوں تو ہر سال یہ دن زور و شور سے منایا جاتا ہے، تاہم ملک کی بڑی آبادی بچوں کے اس دن کی اہمیت اور آگاہی سے ناواقف ہیں۔ پاکستان میں غریب طبقے کے بچوں کی جسمانی صحت نہ تو قابل فخر ہے اور نہ ہی ان کے حقوق سے متعلق سماجی آگہی موجود ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ بچوں سے متعلق مسائل روز بروز پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔بچوں کی نفسیات پر تحقیق کرنے والے ماہرین سمجھتے ہیں کہ بچوں کے بڑھتے ہوئے نفسیاتی مسائل کی وجہ اساتذہ اور والدین سے بچوں کے رابطے اور بات چیت میں کمی ہے۔ بچے اکثر خوف اور والدین کی عدم دلچپسی کے باعث اپنے مسائل ان سے بیان نہیں کرپاتے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ آج کے دن اللہ کی دی ہوئی نعمت، اس کی حفاظت اور اہمیت کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کریں۔ آج کے دوران میں بچے جو ہر آنگن کا پھول، آنکھوں کا تارا اور دل کا سکون ہیں، ان کلیوں کو وقت کے ساتھ ساتھ مناسب پرورش اور پیار سے ایک تناور درخت بنانے کی ضرورت پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہوگئی ہے۔آج کل جہاں ہر طرف افرا تفری کا عالم ہے، جہاں وقت جہاز کی رفتار سے گزر جاتا ہے، وہیں والدین کو اولاد کیلئے ہر ممکن طریقے سے وقت نکالنا ضروری ہے۔والدین کو اولاد کی ضرورتوں، خواہشات، احساسات و جذبات اور پیار کا احساس ہونا بچوں میں مزید اعتماد پیدا کرتا ہے۔ والدین کی بہتر اور مثبت تربیت بچوں کی شخصیت اور ان کے بہتر مستقبل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Back to top button