بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

سرکاری ڈیوٹیز/ ٹیکس کی ہفتہ اور اتوار، 23 اور 24 مئی 2026ء کو وصولی

ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی بذریعہ کاؤنٹر ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کی وہ تمام شاخیں (بشمول کسٹمز وصولی سے نمٹنے والی نیشنل بینک کی شاخیں) جوہفتے کو کھلی رہتی ہیں، وہ ہفتہ 23 مئی اور اتوار 24 مئی 2026ء کو صبح 9.00 بجے سے سہ پہر 3.00 بجے تک کھلی رہیں گی۔

مزید برآں، بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ برانچیں 24 مئی 2026ء کو اُس وقت تک کھلی رکھیں جب تک نِفٹ کو سرکاری ٹرانزیکشن کے لیے خصوصی کلیئرنگ میں سہولت درکار ہو۔

بینک یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی میں سہولت دینے کے لیے آن لائن ادائیگی کے ذرائع یعنی انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشن، اے ٹی ایم، اور دیگر ڈجیٹل پلیٹ فارم بلاتعطل خدمات فراہم کرتے رہیں۔


یہ بھی پڑھیے

Back to top button