بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے

راولپنڈی (سی این پی )آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورہ امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تہران پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پرتپاک استقبال کیا جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس دورے کے دوران خطے میں قیام امن اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔خیال رہے کہ آرمی چیف کا دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب امریکی جنگ بندی کی تجاویز پر ایران اپنا ردِ عمل دینے کے قریب ہے، امریکا نے ایران کو جو تجاویز بھیجی تھیں ان میں ایران کا جوہری پروگرام بند کرنے اور آبنائے ہرمز کھولنے سمیت کئی نکات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button