بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہنے کا امکان ہے۔تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:

اسلام آباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چودہ، کراچی بائیس، پشاور گیارہ، کوئٹہ چار، گلگت چھ، مری اور مظفر آباد سات ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، اننت ناگ، بارہمولہ، لیہہ، پلوامہ اور شوپیاں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر چار ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بارہ، لیہہ منفی پانچ، پلوامہ تین، اننت ناگ اور شوپیاں دو اور بارہمولہ ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button