بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

جی 20 ممالک کے اجلاس میں روس کی شرکت پر دیگر ممالک کا واک آؤٹ

جی 20 ممالک کے اجلاس میں روس کی شرکت پر دیگر ممالک نے واک آؤٹ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے جی 20 ممالک کے اجلاس میں روس کی شرکت پرامریکا، کینیڈا اور برطانیہ کے حکام نے یوکرین پر مسلسل روسی حملوں کے خلاف احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔

اس حوالے سے برطانوی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جی 20 ممالک کے اجلاس میں روسی وفد کی جانب سے بات چیت کا آغاز کرنے پر امریکا، برطانیہ اور کینیڈا نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا جو یوکرین پر روس کی مسلسل جارحیت کے خلاف ان ممالک کا احتجاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی مذمت کے لیے ہم متحدہ ہیں اور اس معاملے پر روس کو سزا دلوانے کے لیے مضبوط طریقے سے عالمی سطح پر تعاون کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جی 20 ممالک کا یہ اجلاس معشیت کے حوالے سے تھا جس میں اعلیٰ معاشی حکام موجود تھے جب کہ یوکرینی حکام نے بھی اس اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔

Back to top button