بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

پینٹاگون نے یوکرین کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے نئے اسلحہ پیکج کا اعلان کر دیا

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے یوکرین کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے نئے اسلحہ پیکج کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسلحہ پیکج میں ائیرڈیفنس سسٹم اور ایمونیشن شامل ہے۔اس کے علاوہ پیکج میں  پٹریاٹ ائیر ڈیفنس سسٹمز، اے آئی ایم 7 ائیر ڈیفنس میزائل، ایونجر ائیر ڈیفنس سسٹمز اور اسٹرنگر اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کے لیے ایمونیشن شامل ہے جبکہ ہائی موبیلٹی آرٹیلری راکٹ سسٹمز، 155 ایم ایم اور 105 ایم ایم آرٹیلری راؤنڈز، 105 ایم ایم ٹینک ایمونیشن اور زونی ائیرکرافٹ راکٹ بھی پیکج کا حصہ ہیں۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روسی حملے کے بعد یوکرین کو 37.6 ارب ڈالر کی امریکی سکیورٹی امداد دی گئی ہے ، امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔پینٹاگون کے مطابق یوکرین کی فوری اور طویل مدتی جنگی ضروریات پوری کی جائیں گی  اور یوکرین کی مشرقی اور جنوبی علاقوں سے روسی فوج کو نکالنے کی تیاریاں جاری ہے۔

Back to top button