بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

یوکرین کے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

یوکرینی صدر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ وزیر دفاع اولیسکی ریزنخوف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔  یوکرینی اسٹیٹ پراپرٹی فنڈ کے سربراہ رستم عمروف کو نیا وزیر دفاع نامزد کرتے ہوئےصدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت ہمیں وزارت دفاع میں نئی اپروچ متعارف کروانے کی ضرورت ہے، اور فوج سمیت پوری سوسائٹی سے نئے طریقوں سے انٹریکٹ کرنے کی ضرورت ہے۔یوکرینی میڈیا کے مطابق سابق وزیر دفاع اولیسکی ریزنخوف کو برطانیہ کا سفیر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ وزیر دفاع کی تبدیلی کچھ عرصے سے طے تھی، یہ تبدیلی زیلنسکی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر ہوئی کرپشن کے خلاف کارروائیوں کی ایک کڑی ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ سابق وزیر دفاع پر ذاتی حیثیت میں کرپشن کے کوئی الزامات نہیں تھے  تاہم وزارت دفاع میں پروکیورمنٹ سمیت دیگر کئی اسکینڈلز اس تبدیلی کی وجہ بتائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیے  دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ،وزیراعظم
Back to top button