بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ہاکی کے متوالوں کیلئے اچھی خبر آگئی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں سال کی سرگرمیوں کا اعلان کر دیا ہے، کیلنڈر ایئر میں قومی ٹیموں کی چھ انٹر نیشنل ایونٹس میں شرکت بھی شامل ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مئی میں ایشیاء کپ، جون میں فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ سوئٹزرلینڈ، 28 جولائی تا 8 اگست کامن ویلتھ گیمز برمنگھم، 10 تا 25 ستمبر ایشین گیمز چین اور 8 تا 22 دسمبر چھ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ شامل ہیں۔

ڈومیسٹک ایونٹس میں انڈر 16 اسکول ہاکی چیمپئن شپ، 37ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ، 67ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ، قومی ٹرے ہاکی چیمپئن شپ، 5ویں قومی جونیئر وومن ہاکی چیمپئن شپ، 31ویں قومی سینئر وومن ہاکی چیمپئن شپ سمیت انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ اور پہلی پاکستان ہاکی سپر لیگ پلان کا حصہ ہے۔

پی ایچ ایف اسپورٹس کیلنڈر میں 16 آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹس کو بھی پلان کیا گیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایمپائرز، کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز کی استعداد کو بڑھانےکے لئے ٹریننگ ورکشاپس جبکہ ایمپائرنگ کلینکس اور کورسز بھی اسپورٹس ایکٹوٹی کیلنڈر میں شیڈول کیے گئے ہیں۔

Back to top button