بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان

بھارت میں شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سلسلے میں افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ حشمت اللّٰہ شاہدی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اے سی بی نے اسکواڈ کا اعلان کیا۔

اسکواڈ میں حشمت اللّٰہ شاہدی (کپتان) رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللّٰہ زادران، محمد نبی، اکرام علی خیل، عظمت اللّٰہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل حق فاروقی، عبدالرحمان اور نوین الحق شامل ہیں۔اے سی بی کے مطابق گلبدین نائب، شرف الدین اشرف اور فرید احمد کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور گزشتہ ایونٹ کی رنرز اپ نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔افغانستان ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ میں افغانستان کا پاکستان سے مقابلہ 23 اکتوبر کو ہوگا۔

مزید پڑھیے  پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا
Back to top button