بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

شاداب خان کی گرائونڈ میں نماز پڑھتے تصویر وائرل

آسٹریلوی لیگ بگ بیش میں شرکت کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کی گراؤنڈ میں نماز پڑھتے تصویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

بی بی ایل میں گزشتہ روز کھیلے گئے سڈنی سکسرز اور رینی گیڈ کے میچ کے دوران شاداب خان نے گراؤنڈ میں ہی نماز پڑھی۔

سوشل میڈیا پر شاداب خان کی تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ بی بی ایل میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے شاداب خان لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں سڈنی سکسرز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہاں کھیلنے کا موقع فراہم کیا، آپ لوگوں کے ساتھ کھیل کر بہت اچھا لگا، اب میں اپنے وطن جارہا ہوں۔

شاداب خان نے اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے آپ لوگ ٹونارمنٹ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری تمنا ہے کہ سڈنی سکسرز ٹورنامنٹ جیت جائے۔

Back to top button