بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ہاکی کے مقابلوں میں ساہیوال ،سرگودھا ، لاہور اور فیصل آباد نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

رائزنگ پنجاب گیمز 2024

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام رائزنگ پنجاب گیمز2024 کے مقابلے تیسرے روز بھی نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں جاری رہے ،  ہاکی کے مقابلوں میں ساہیوال ،سرگودھا ، لاہور اور فیصل آباد نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے،پہلا سیمی فائنل ساہیوال اور سرگودھا کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہور اور فیصل آباد کے درمیان کھیلاجائے گا، والی بال میں گوجرانوالہ ، لاہور ، ساہیوال اور فیصل آباد سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب  ہوگئے، پہلا سیمی فائنل گوجرانوالہ اور لاہور کے دمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل ساہیوال اور فیصل آباد کے درمیان ہوگا۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنیوالی ٹٰیموں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رائزنگ پنجاب گیمز میں ڈویژنل ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ، جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے انعامات کا مقصد سپورٹس کا فروغ ہے،سپورٹس کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ہفتہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے ہاکی کے مقابلوں میں سرگودھا نے ملتان کو 2-0سے ہرادیا ہے، سرگودھا کی جانب سے رانا شعیب اور محسن بلال نے ایک ایک گول کیا ہے،راولپنڈی اور گوجرانوالہ کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہاہے ،ساہیوال اور بہاولپور کا میچ دو ، دو گول سے برابر رہاہے، ساہیوال کی جانب سے رضوان علی اور سید کاشف نے ایک ،ایک گول کیا،جبکہ محسن حسن اور جنید منظور نے بہاولپور ڈویژن کی جانب سے ایک ، ایک گول کیا ہے،لاہور نے بہاولپور کو 3-0سے شکست دے دی،لاہور کی جانب سے عبدالرحمن نے2اوراویس نے ایک گول کیا ہے ،فیصل آباد نے راولپنڈی کو 4-2سے ہرادیا ہے، فیصل آباد کی جانب سے حسن ، شاہ زیب ،عبداللہ یوسف اور اعجاز نے ایک ایک گول کیاہے،راولپنڈی کی جانب سے سکندرذاکراور مبشر نے ایک ایک گول کیا،ساہیوال نے ڈی جی خان کو 5-2سے شکست دے دی ہے،ساہیوال کے رضوان علی نے 5 گول کئے جبکہ ڈی جی خان کے جانب سے زوہیب اور سمیر نے ایک ایک گول کیاہے۔جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے مقابلوں میںساہیوال نے ڈی جی خان کو 2-0سے ہرادیا،ساہیوال نے دونوں سیٹ 25-10،25-8سے جیتے،فیصل آباد نے راولپنڈی کو2-0سے شکست دی ہے، فیصل آباد نے 25-21،25-18سے فتح سمیٹی ،گوجرانوالہ نے سرگودھا کو2-0 سے ہرادیا،گوجرانوالہ نے 25-13، 25-14سے فتح حاصل کی ہے،راولپنڈی نے ملتان کو 2-0سے شکست دی ہے،راولپنڈی نے دونوں سیٹ 25-11،25-14سے جیتے ہیں،گوجرانوالہ نے فیصل آباد کو2-0سے شکست دی،گوجرانوالہ نے25-14، 25-23سے فتح حاصل کی ہے

مزید پڑھیے  ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ ، پاکستان کے عبدالحنان ایمرجنگ پلیئر قرار
Back to top button