بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گھریلو صارفین کو مہنگی ایل این جی نہیں دے سکتے،حماد اظہر

وفاقی وزیر  برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہےکہ کراچی میں گیس بحران کا احساس ہے لیکن مہنگی ایل این جی بھی گھریلو صارفین کو نہیں سکتے۔

ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ اس سال سندھ ہائیکورٹ نے جنرل انڈسٹری اورکیپٹو پاور کو حکم امتناع دے دیا ہے، ایم ڈی سوئی سدرن کو ہدایت کی ہے کہ کیس کی جلد سماعت کیلئے سندھ ہائیکورٹ کو درخواست کریں۔

وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ کراچی میں گیس بحران کا احساس ہے، شہر میں ٹیل اینڈ کے علاقوں میں گیس پریشر کا مسئلہ بھی ہے، ملک میں سالانہ 9 فیصد گیس کم ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوری میں ایل این جی کے 10 سے 11 کارگو آئیں گے مگر ایل این جی عالمی مارکیٹ میں بہت مہنگی ہے اس لیے مہنگی ایل این جی گھریلو صارف کو دے نہیں سکتے۔

خیال رہے کہ سردی کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں گیس نہ ہونے کے برابر ہے جن میں ڈیفنس، صدر،  آئی آئی چندریگرروڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے گیس غائب ہے۔

کراچی میں گیس بحران پر شہر سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی نے وزیر توانائی حماد اظہر کو خط لکھ کر شدید احتجاج کیا ہے۔

Back to top button