بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

کراچی کے علاقے محمود آباد کے نالے میں گیس بھر جانے سے دھماکہ

کراچی کے علاقے محمود آباد کے نالے میں گیس بھر جانے سے دھماکے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا نے بھی تصدیق کی کہ محمود آباد نالے میں دھماکا گیس بھرنے کے باعث ہوا۔

ایس ایس پی قمر رضا کے مطابق دھماکے کے باعث سڑک کے دوسری طرف موجود دکان متاثر ہوئی اور دکان پر موجود تین افراد زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق معمولی نوعیت کے دھماکے کے بعد پولیس کی نفری پہنچ گئی، دھماکے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل شیرشاہ میں بھی پراچا چوک کے قریب نالے میں گیس بھر جانے سے ہونے والے دھماکے میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکے کے باعث نالے پر بنی نجی بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی جبکہ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

مزید پڑھیے  لاہور میں دھند کا راج، پروازیں منسوخ
Back to top button