بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی امریکا میں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی امریکا کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے 24 ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سمپوزیم میں نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے علاوہ 80 سے زائد ممالک کے وفود و بحری افواج، کوسٹ گارڈ کے سربراہان شریک ہیں۔

سمپوزیم میں مشترکہ میری ٹائم چیلنجز اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے امریکی سیکریٹری آف نیوی اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کی ہیں، انہوں نے ارجنٹینا، فرانس، جرمنی، جاپان، سری لنکا اور ترک بحری افواج کے سربراہان سے بھی ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یوایس سر فیس وار فیئر اسکول کا دورہ بھی کیا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ نیول چیف کو میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکی بحری افواج کے کردار پر بریفنگ بھی دی گئی۔

Back to top button