بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہباز شریف ایک روزہ دورے پر لاہور سے کراچی پہنچ گئے

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر لاہور سے کراچی پہنچ گئے۔

کراچی ایئر پورٹ پر میاں شہباز شریف کا استقبال بڑی تعداد میں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کیا۔

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کراچی کے ایک روزہ دورے کے دوران بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کی رہائش گاہ جائیں گے۔

میاں شہباز شریف اختر مینگل سے ان کے والد سردار عطاء اللّٰہ مینگل کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف دورۂ کراچی کے دوران پارٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

Back to top button