بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

طالبان نے صوبے پکتیکا پر بھی قبضہ کرلیا

گورنر اور دیگر عہدیداروں نے سرینڈر کردیا، جس کے بعد وہ لوگ کابل روانہ ہوگئے

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی بدستور جاری ہے، جس کے دوران طالبان نے صوبے پکتیکا کے دارالحکومت شرنہ پر بھی قبضہ کرلیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پکتیکا کے گورنر اور دیگر عہدیداروں نے سرینڈر کردیا، جس کے بعد وہ لوگ کابل روانہ ہوگئے۔

اس تازہ قبضے کے بعد طالبان کے کنٹرول میں جانے والے صوبائی دارالحکومتوں کی تعداد 19ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہرات میں ایک جنگجو کمانڈر نے بھی طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے تھے۔

طالبان کا کہنا تھا کہ افغان صوبے ہرات میں جنگجو کمانڈر تور اسماعیل خان نے ہتھیار ڈال دیئے، جبکہ ہرات کے گورنر عبدالصبور قانع نے بھی سرینڈر کردیا ہے۔

Back to top button